Untitled-1 copy

تحریک انصاف نہ بنتی تو عوام سیاستدانوں کے غلام بن کررہتے۔ عمران خان

میانوالیٟ : چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے جو ہار نہیں مانتے ان کو ہار ہرا نہیں سکتی جب کوئی نیا کام کرنا شروع کرتا ہے تو لوگ اسے پاگل کہتے ہیں میرا بھی مذاق اڑایا گیا لیکن میں جس مقصد کے پیچھے جاتا ہوں تو اپنی کشتیاں جلا کر جاتا ہوں اگر میں مشکل حالات میں سیاست چھوڑ دیتا تو تحریک انصاف نہ بنتی اور تحریک انصاف نہ بنتی تو عوام ان ہی پرانے سیاستدانوں کے غلام بن کررہتے۔انہوں نے نمل یونیورسٹی کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا قائد اعظم اپنی ذات کے لئے جدوجہد نہیں کررہے تھے ان کے پیچھے پوری قوم تھی اور جب پاکستان بن رہا تھا تو لوگ کہتے تھے کہ یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا لیکن جب آپ کسی کام کا ارادہ کرلیتے ہیں تو پھر پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے ۔عمران خان نے کہا پاکستان میں 70 فیصد آبادی 35 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ہمارے نوجوان دوسروں کے کلچر کے غلام بن گئے ہیں، دنیا سے پیچھے رہ جانے کی وجہ سے ہماری قوم الجھن کا شکار ہے ہم مغربی ثقافت سے متاثر نظر آتے ہیں لیکن دنیا میں کسی بھی جگہ جائیں اپنے ملک اور شناخت کو نہ بھولیں کیوں کہ گدھے کے اوپر لکیریں ڈالنے سے وہ زیبرا نہیں بن جاتا۔ انہوں نے کہا نوجوانوں کو علامہ اقبال کے افکار کا مطالعہ کرنا چاہئے جنہوں نے جواب شکوہ میں مغرب کی کامیابی کا راز بتایا، انہوں نے بتایا کہ معاشرے کو آگے بڑھانے کا طریقہ تعلیم میں پنہاں ہے، بڑا انسان وہی ہوتا ہے جو خواب دیکھتا ہے لیکن ہمیں اپنی ذات سے ہٹ کر خواب دیکھنے چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *