گوگل میپس میں صارفین کے لیے بڑی تبدیلی متعارف

126

کیلیفورنیا: گوگل میپس میں  صارفین کے لیے بڑی تبدیلی متعارف کرادی گئی ہے۔  اس میں دو نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔  ان کا مقصد صارفین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس میں سے ایک الیکٹرک گاڑیوں کی نیوی گیشن سے متعلق ہے جبکہ دوسرا مخصوص سڑکوں کو شناخت کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

پہلا فیچر ای وی چارجنگ ہے جس کی مدد سے صارفین الیکٹرک گاڑیوں کےلیے اپنے قریب موجود چارجنگ سٹیشنز تلاش کر سکیں گے۔اس مقصد کے لیے انہیں اسکرین کے اوپر مین سرچ بار کے نیچے موجود فلٹر بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔
گوگل میپس کی سیٹنگز میں جاکر اپنی گاڑی کو الیکٹرک وہیکل کے طور پر درج کرنا ہوگا۔

اس سے قبل گوگل کی جانب سے اپریل 2024 میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایسے فیچرز کا اعلان کیا گیا تھا جن کا مقصد الیکٹرک وہیکل چارجنگ پوائنٹ کی تلاش میں مدد فراہم کرنا ہے۔دوسرا فیچر عام صارفین کے لیے زیادہ کارآمد ثابت ہوگا۔
اس فیچر کے تحت جب آپ کسی سڑک کو سرچ کریں گے تو وہ سکرین پر نیلے رنگ میں نظر آئے گی۔اس نئے فیچر سے صارفین کو اس سڑک کو زیادہ بہتر جاننے کا موقع ملے گا جس کو وہ سرچ کر رہے ہوں گے، کیونکہ گوگل میپس کی جانب سے نیلے رنگ کے ذریعے بتایا جائے گا کہ سڑک کہاں سے شروع ہوئی اور کہاں ختم ہو رہی ہے۔
گوگل میپس کے یہ دونوں فیچرز بظاہر خاص محسوس نہیں ہوتے مگر یہ صارفین کے لیے کافی کارآمد ثابت ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.