میں شادی کرنے لیے بہت بے تاب ہوں:سوناکشی سنہا

71

ممبئی: اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ میں شادی کرنے کے لیے بے تاب ہوں۔اداکارہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں
بھارتی کامیڈین کپل شرما کے نیٹ فلکس شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں بطورِ مہمان شرکت کی۔اس میں فلم ”  ہیرا منڈی ” کی پروموشن کی گئی اور سوناکشی سے مختلف سوالات کیے گئے ۔

شو کے دوران میزبان کپل شرما نے مزاحیہ انداز میں سوناکشی سنہا سے ایک سوال کیا کہ آپ کی ساتھ کی اداکارائیں جیسے عالیہ بھٹ اور کیارا ایڈوانی اب شادی کر چُکی ہیں تو آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟اداکارہ نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ جلے پر نمک چھڑک رہے ہیں، آپ جانتے ہیں کہ میں شادی کرنے لیے بہت بے تاب ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہیرامنڈی کی شوٹنگ ختم ہوگئی اور وہ ریلیز ہوکر کامیاب بھی ہوگئی لیکن میری ابھی تک شادی نہیں ہوئی۔سوناکشی سنہا نے مزید کہا کہ شرمین سیگل کی بھی شادی ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ ویب سیریز ’ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘ سے سنجے لیلا بھنسالی اپنا ڈیجیٹل ڈیبیو دیا ہے، یہ ان کے کیریئر کی پہلی ویب سیریز ہے جسے  یکم مئی کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.