انگلینڈ کے خلاف مومینٹم کو برقرار رکھیں، اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی :بابراعظم

62

ڈبلن :پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتا ن بابر اعظم کاکہنا ہےکہ    انگلینڈ کے خلاف مومینٹم کو برقرار رکھیں،  اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ بابر اعظم نے ایک بیان میں کہاکہ   انگلینڈ کے خلاف مومینٹم کو برقرار رکھیں،  اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ۔

ان کاکہنا تھا کہ  آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی، پہلے میچ کے بعد ٹیم کی بیٹنگ میں کافی بہتری آئی ہے، انفرادی کارکردگی میں رضوان اور فخر نمایاں رہے۔بابر اعظم نے کہا کہ لوئر آرڈر میں افتخار احمد اور اعظم خان کی بیٹنگ خوش آئند ہے، آنے والی سیریز میں بھی آپ کو مثبت ارادے نظر آئیں گے، باؤلنگ میں پہلے میچ کے بعد سینئر بائو لرز نے ذمہ داری لی۔

انہوں نے کہا کہ عماد وسیم مشکل صورتحال میں بہت اچھی بولنگ کررہے ہیں، جو بھی پلان ہے اس پر اب عمل درآمد ہو رہا ہے۔
خیال رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 4 ٹی 20 میچز کی سیریز 22 مئی سے شروع ہوگی جب کہ ٹی 20 ورلڈکپ یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.