پاکستان ایک غیر ترقی یافتہ ملک نہیں ،معاشی ترقی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے: احسن اقبال

29

اسلام آباد:  وفاقی وزیر احسن اقبال کاکہنا ہےکہ  پاکستان ایک غیر ترقی یافتہ ملک نہیں ،معاشی ترقی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے  سی ایف او کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان ایک غیر ترقی یافتہ ملک نہیں ،معاشی ترقی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔ان کاکہنا تھا کہ  پاکستان ایک غیر ترقی یافتہ ملک نہیں ہے، پاکستان ایک محروم ملک نہیں ہے، پاکستان ایک بدانتظامی ملک ہے، ترقی کے لئے امن اور استحکام ضروری ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم ہر وقت افراتفری اور انتشار سے فل فلم دیکھنے کے شوقین ہیں، آج ہمیں معلوم ہے بھارت کہاں کھڑا ہے اور ہم کہاں ہیں، ہمارے پاس جو چوائسز ہیں وہ کاروبار کی وسعت، جی ڈی پی کی ترقی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی کل آمدن 7 ہزار ارب روپے ہے، وفاقی حکومت کو قرضوں کی ادائیگی کیلئے 8 ہزار ارب چاہئے ہوتے ہیں، سات سو بلین اخراجات میں سے کتنے ہی کم کئے جا سکتے ہیں، ٹیکس ریونیو کو ہم کس قدر دگنا کر سکتے ہیں یہی ہمارا مستقبل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹس کو دوگنا کرنے کیلئے کتنا وقت چاہئے یہ ہماری ترقی کا راز ہے، ہر شعبے میں مواقع ہیں گروتھ کو بڑھایا جا سکتا ہے، پاکستان ڈیری میں دنیا کا چوتھا سب سے بڑا ملک ہے۔

تبصرے بند ہیں.