تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

135

لاہور:  تعلیمی اداروں  موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیاگیا ہے۔ پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیاگیا ہے اورمحکمہ ایجوکیشن سکول نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں تمام نجی و سرکاری سکولز میں یکم جون سے چھٹیاں ہوں گی، صوبے بھر میں 14 اگست تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری سکولوں پر ہوگا۔

موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 15 اگست سے سکولز میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔دوسری جانب ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.