فون بیٹری کی لائف بڑھانی ہے تو یہ طریقے اپنائیں

256

جنوبی کوریا: فون بیٹری کی لائف بڑھانی ہےتو یہ طریقے اپنائیں۔ فون کی بیٹری اگر دوران استعمال ڈیڈ ہوجائے تویہ صارف کے لیےبہت پریشانی کی بات ہوتی ہے کیونکہ فون بند ہونے کی صورت میں اس کا رابطہ سب سے ختم ہوجاتا ہے، لہذا اس پریشانی سے بچنے کے لیے  ٹیک ماہرین نے  کچھ طریقے بتائے ہیں جن پرعمل کرکے فون کی بیٹری کو ڈیڈ ہونے سے بچایاجاسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر سیٹنگز میں کچھ تبدیلیاں کرلی جائیں تو  بیٹری جلد ختم ہونے سے بچ جاتی ہے ۔ اس کے لے ایک آسان آپشن پاور سیونگ موڈ کو آن کرنا ہے۔جب آپ کا فون پہلے سے کم چارج ہو تو اس کا بہترین استعمال ہوتا ہے۔
اگر آپ اسے ہر وقت چھوڑ دیتے ہیں، تو آپ کو معلوم ہوگا کہ آپ کے فون کا تجربہ اچھا نہیں ہے۔

سام سنگ کمپنی ماہرین کاکہنا ہے کہ پاور سیونگ موڈ ایک بہترین آپشن ہے ۔ اس کے علاوہ ریزولوشن کم کرنے کا طریقہ کار بھی موجود ہے ۔

سمارٹ فون کی روشنی آنکھوں کے لیے بھی خطرناک ہے، اس کی شعاعیں آنکھیں کی بینائی کو متاثر کرسکتی ہے۔اس لیے اپنے موبائل فون کی سکرین کی روشنی کو کم کریں۔پہلے ڈسپلے سیٹنگ میں جائیں اور سکرین کی روشنی کو کم کریں، اس فیچر کو آٹو پر رکھ دینا سب سے بہتر ہوتا ہے تاکہ بغیر ضرورت موبائل خود بخود کم روشنی ہو جائے۔
فون کو مکمل چارج ہونے کے بعد بھی پوری رات کے لیے چارجر پر لگا رہنے دینا طویل المیعاد بنیادوں پر بیٹری کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔جب ہمارا سمارٹ فون 100 فیصد چارج ہوجاتا ہے اور پھر بھی چارجر پر لگا رہے تو بیٹری پر دباؤ بڑھ جاتا ہے جس کے نتیجے میں اس کی لائف کم ہونے لگتی ہے۔اگر آپ کا موبائل گرم یا ٹھنڈی جگہ پر رکھا ہو تو یہ آپ کے موبائل کی بیٹری کے لئے نقصان دہ ہے۔موبائل فون کو گاڑی میں چھوڑ دینا سب سے بڑی حماقت ہے گرم جگہ گاڑی کا ہونا موبائل کو متاثر کر سکتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.