دبئی:پاکستانی اداکار سعود قاسمی کی بھارتی ماڈل اور اداکارہ نورا فتیحی سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی۔ سعود کی اہلیہ جویریہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی، جس میں سعود کو نورا سے گرمجوشی سے ملتے اور ایک ساتھ بیٹھے دیکھا گیا۔
ویڈیو کے وائرل ہونے پر سعود قاسمی ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شریک ہوئے، جہاں ان سے اس ملاقات کے بارے میں سوال کیا گیا۔ سعود نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ملاقات ان کے چھوٹے بھائی کی کرکٹ لیگ کے میچ کے دوران ہوئی، جس میں نورا فتیحی اور میکا سنگھ سمیت کئی مشہور شخصیات موجود تھیں۔
سعود نے مزید کہا کہ کسی نے یہ ویڈیو بنا کر مذاقاً جویریہ کو بھیجی اور کہا کہ دیکھیں سعود نورا کے ساتھ کتنا لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ جویریہ نے یہ ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کر دی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔
سعود نے واضح کیا کہ ویڈیو ان کی مرضی سے نہیں بنائی گئی تھی، اور ان کا رخ نورا کی جانب نہیں تھا۔ یہ محض ایک اتفاقیہ ملاقات تھی جسے غلط رنگ دیا گیا۔
یہ خبر سوشل میڈیا صارفین کے درمیان تفریح اور دلچسپی کا باعث بن گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.