لوگ صرف "سٹار کڈز” میں دلچسپی رکھتے ہیں ,کریتی سینن

112

ممبئی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن نے کہا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کا مسئلہ صرف فلم انڈسٹری تک محدود نہیں ہے، بلکہ اس میں میڈیا اور ناظرین کا بھی بڑا ہاتھ ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ لوگ اکثر سپر اسٹارز کے بچوں کو ہی پسند کرتے ہیں، اور میڈیا بھی انہی کو زیادہ اہمیت دیتا ہے، جس کی وجہ سے فلم ساز بھی ان ہی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

 

کریتی سینن نے یہ بات 55 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں اپنی پہلی پروڈیوس کردہ فلم "دو پتی” کی نمائش کے دوران اقربا پروری کے بارے میں کھل کر کی۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کے لئے صرف انڈسٹری نہیں، بلکہ ناظرین اور میڈیا بھی ذمہ دار ہیں، کیونکہ ناظرین کی پسندیدہ اداکاروں میں زیادہ تر "سٹار کڈز” ہوتے ہیں، جس کا اثر فلم انڈسٹری پر پڑتا ہے اور یہ اداکار زیادہ کام حاصل کرتے ہیں۔

 

کریتی نے اپنی کامیابی کے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ ان کے خاندان کا فلم انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں تھا، اس لئے انہیں انڈسٹری میں جگہ بنانے میں وقت لگا۔ ابتدائی دنوں میں میگزین کورز اور بڑے مواقع حاصل کرنا ان کے لیے مشکل تھا، مگر انہوں نے مسلسل محنت اور لگن سے اپنی جگہ بنائی۔

تبصرے بند ہیں.