مولانا فضل الرحمان کا پی ٹی آئی کے معاملات پر ردعمل، بیرونی مداخلت پر موقف واضح

191

خان پور: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے موجودہ حکومت کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کی توقعات پر پورا نہیں اُتر رہی۔ خان پور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ احتجاجات کو غیر مناسب قرار دیا اور کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے ان کے پاس کوئی نئی معلومات نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں اس وقت کوئی حکومت نہیں ہے، اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت پر پابندی یا گورنر راج کے نفاذ کی ضرورت محسوس کی جاتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں کسی بیرونی طاقت کی مداخلت نہیں چاہیے اور پاکستان کی سیاست میں ان کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.