خیبرپختونخوا کی معاون خصوصی مشال یوسفزئی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

111

 

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی معاون خصوصی مشال یوسفزئی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ محکمہ انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مشال یوسفزئی اب وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کے طور پر خدمات نہیں دیں گی۔

مشال یوسفزئی کو ستمبر میں مشیر کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا، تاہم انہیں پھر سے کابینہ میں شامل کرتے ہوئے معاون خصوصی مقرر کیا گیا تھا، اور اس وقت یہ فیصلہ عمران خان کی ہدایات پر کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اپریل میں مشال یوسفزئی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے سماجی بہبود و ترقی نسواں اور زکوٰۃ و عشر کے لیے گاڑی خریدنے کی اجازت طلب کی تھی، جو کہ خیبرپختونخوا حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے خلاف تھا۔

تبصرے بند ہیں.