پاکستان کے موقف کے باعث آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ آج نہیں ہو گی

99

 

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آج چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بورڈ میٹنگ نہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ اس حوالے سے آئی سی سی کی طرف سے ابھی تک کوئی نئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کے مضبوط موقف کے سامنے مزید وقت طلب کیا ہے۔ پاکستان نے گزشتہ روز کی میٹنگ کے بعد اپنے اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ کیا اور اپنے موقف میں کسی قسم کی تبدیلی نہ آنے کی وضاحت کی۔

پاکستان نے آئی سی سی کو کہا ہے کہ اگر وہ کوئی معقول اور قابلِ عمل فارمولا پیش کرے، تو بات آگے بڑھ سکتی ہے، بصورت دیگر موجودہ حالات میں کوئی تبدیلی ممکن نہی

تبصرے بند ہیں.