کراچی: پاکستانی ڈرامہ بسمل کی اداکارہ حریم فاروق نے بتایا کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران انہیں چنبل (Psoriasis) نامی جلد کی بیماری ہوگئی تھی جس کے باعث ان کے جسم اور چہرے پر سرخ داغ نمودار ہوئے۔ حریم نے کہا کہ وہ اس بات کا خیال رکھ رہی تھیں کہ ان کے جسم کے داغ یا نشان چھپائے نہ جائیں، کیونکہ وہ چاہتی تھیں کہ ایسی خواتین کو مثبت پیغام ملے جو اسی طرح کے مسائل کا سامنا کر رہی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ وزن کم کرنے کی کوشش کے باوجود، انہوں نے شوٹنگ کے دوران ان داغوں کو قدرتی طور پر دکھایا اور اس بات پر زور دیا کہ ہر جسمانی ساخت کی خواتین کو اسکرین پر جگہ ملنی چاہیے۔ ان کا ماننا ہے کہ حقیقی زندگی میں ایسی خواتین کو زیادہ نمائندگی ملنی چاہیے جو مختلف جسمانی مسائل کا سامنا کر رہی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.