اسماعیل تارا کو مداحوں سے بچھڑے دو برس ہوگئے

145

لاہور : پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا کو مداحوں سے جدا ہوئے دو سال ہو گئے ہیں۔ 1980 کی دہائی میں ٹیلی ویژن پر مشہور ڈرامہ سیریز ‘ففٹی ففٹی’ سے شہرت پانے والے اسماعیل تارا نے اپنے کیریئر میں فلم، ٹی وی اور اسٹیج پر بے شمار یادگار پرفارمنس دی۔

 

اسماعیل تارا کا اصلی نام محمد اسماعیل مرچنٹ تھا اور وہ 16 نومبر 1949 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ ان کا شوبز کی آغاز 1964 میں اسٹیج ڈرامے سے ہوا تھا جب وہ صرف 15 سال کے تھے۔ ان کی شہرت کی پہلی سیڑھی ضیاء محی الدین کے شو میں پرفارمنس کے بعد چڑھی، جس کے بعد ٹیلی ویژن کے لیے ان کی راہ ہموار ہو گئی۔

 

‘ففٹی ففٹی’ کے علاوہ ان کے مشہور ڈراموں میں ‘ربڑ بینڈ’، ‘یہ زندگی ہے’، ‘ون وے ٹکٹ’ اور ‘دہلی کالونی’ شامل ہیں۔ ان کے کام کا دائرہ اسٹیج ڈراموں تک بھی پھیلا ہوا تھا۔ اسماعیل تارا نے اپنی مزاحیہ اداکاری کی بدولت پانچ مرتبہ بہترین مزاحیہ اداکار کا نگار ایوارڈ بھی جیتا۔

 

اسماعیل تارا کافی عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اور 24 نومبر 2022 کو 73 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ ان کی وفات سے شوبز انڈسٹری کو ایک بڑا خسارہ ہوا، اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.