بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی مقدمات میں ضمانتیں مسترد، قصوروار قرار

87

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے مظاہروں کے سلسلے میں عمران خان کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ان کی ضمانتیں مسترد کر دی ہیں۔ عدالت کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ریاستی اداروں کو ٹارگٹ کرنے کے لیے مظاہرین کو اشتعال دلایا اور ایک سازش تیار کی، جس کے تحت ریاستی مشینری کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

عدالت کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف ثبوت شامل ہیں جن میں آڈیو، ویڈیو ریکارڈنگز اور گواہان کے بیانات شامل ہیں۔ ان ثبوتوں کی بنیاد پر عدالت نے عمران خان کی ضمانتیں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے حکومتی اداروں پر حملے کیے، جن میں ملٹری تنصیبات اور پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ عمران خان نے سازش کے ذریعے اپنے کارکنوں کو اکسا کر یہ واقعات کرائے، اور اس میں پی ٹی آئی کی قیادت نے مکمل طور پر ان کی ہدایات پر عمل کی

تبصرے بند ہیں.