کاغان وادی میں برفباری، ناران کو سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا

83

ناران: شدید برفباری اور راستوں کی بندش کے باعث وادی کاغان کا سیاحتی مقام ناران اور اس کے دیگر بالائی علاقوں کے راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے کہا ہے کہ ناران کا سیاحتی سیزن اب مکمل طور پر ختم ہوگیا ہے، اور سیاحوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ناران کا سفر نہ کریں۔ تاہم، سیاحوں کے لیے شوگراں اور بالاکوٹ جیسے متبادل سیاحتی مقامات کھلے ہیں جہاں وہ مزید لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.