اسرائیلی حملے ،بیروت میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کرگئی

162

بیروت:بیروت میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کرگئی۔رپورٹس کے مطابق   بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر اسرائیلی حملے رات بھر جاری رہے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق  کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اسرائیل کے حملوں میں اب تک 2 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں 127 بچے اور 261 خواتین شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق اسرائیل ڈیفنس فورس  نے انٹیلی جنس کی ہدایت پر حزب اللہ کے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جو ایک کمانڈ سینٹر کے اندر کام کر رہے تھے۔جنوبی لبنان میں صلاح غندور ہسپتال سے متصل ایک مسجد کے اندر اس کمانڈ سینٹر کا استعمال اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) اور ریاست اسرائیل کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کے لیے کیا جارہا تھا۔

ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے کہا کہ ہمارے جنگجوؤں نے مارون جنگل کے علاقے میں پیش قدمی کرتے ہوئے اسرائیلی مرکاوا ٹینک کو نشانہ بنانے کے لیے گائیڈڈ اینٹی آرمر میزائل کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں دشمن کا جانی نقصان ہوا۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے لبنان میں زمینی حملے شروع کیے جانے کے بعد اسرائیل پر 7 حملے کیے گئے، تازہ ترین کارروائی میں فادی ون میزائل کا استعمال کرتے ہوئے شمالی شہر حیفہ کے قریب واقع رامات ڈیوڈ فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔

اقوام متحدہ کے کمشنر نے کہا ہے کہ 2 لاکھ سے زائد افراد اسرائیلی بمباری سے فرار ہونے کے لیے لبنان سے شام میں پناہ لے چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.