انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے ملتان پہنچ گئی

126

ملتان : انگلینڈ  کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔

 

پاکستان کے خلاف 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، انگلش آل راؤنڈر اور کپتان بین اسٹوکس کی قیادت میں انگلینڈ ٹیم ملتان ایئرپورٹ پہنچی۔

 

انگلینڈ ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر بین اسٹوکس کررہے ہیں۔

 

ملتان میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 2 اور 3 اکتوبر کو آرام کے بعد 4 اکتوبر سے اپنی پریکٹس شروع کرے گی۔

 

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ بھی ملتان میں 15 اکتوبر سے شروع ہوگا جبکہ تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.