ایران میں اسرائیل پر حملے کے بعد جشن ، عوام اللہ اکبر کے نعرے لگاتے سڑکوں پر نکل آئے

162

تہران: ایران کے اسرا ئیل پر زبردست میزائل حملے کے بعد بیروت، غزہ اور تہران میں عوام جشن مناتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

 

ایرانی میڈیا کے مطابق میزائلوں کی اکثریت نے اپنے مطلوبہ اہداف کو نشانہ بنایا جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

 

ایران کے دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں بھی عوام نے گھروں سے نکل کر جشن منایا۔ شہریوں نے سڑکوں اور شاہراہوں پر جمع ہوکر “اللہ اکبر” کے نعرے لگائے۔ عوام نے سڑکوں پر نکل کر امریکا اور صہیونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور ایرانی پاسداران انقلاب کا شکریہ ادا کیا۔

 

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک فوٹیج میں غزہ میں فلسطینیوں کو بھی ایرانی میزائل حملے کا جشن مناتے دیکھا گیا۔

تبصرے بند ہیں.