پنجاب کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرری ، نوٹیفکیشن جاری

314

لاہور : پنجاب یونیورسٹی سمیت صوبے کی مختلف جامعات کے وائس چانسلر ز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

 

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی منظوری کے بعد پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی، ڈاکٹر محمد علی شاہ کی بطور وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی  میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

 

دوسری جانب ڈاکٹر شاہد منیر وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ڈاکٹر امجد شجاع  یونیورسٹی آف گجرات ،ڈاکٹر عنایت اللہ  یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا ، ڈاکٹر عامر اعظم  خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وائس چانسلرز تعینات ہوئے۔

 

اسی طرح ڈاکٹر عاکف  کو یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور جبکہ ڈاکٹر محمد زبیر  کے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔

 

خیال رہے دو سالوں سے پنجاب یونیورسٹی میں عارضی وائس چانسلر تعینات تھے ، جس سے یونیورسٹی  کے امور میں طلبہ اور سٹاف کو مختلف مسائل کا سامنا تھا۔

تبصرے بند ہیں.