لاہور: انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان رواں ہفتے کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کپتان شان مسعود اور وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن سے ابتدائی مشاورت کر لی ہے، جیسن گلیسپی آج سے شروع ہونے والے چیمپئنز کپ کے پلے آف مرحلے میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ریڈ بال ہیڈ کوچ فیصل آباد میں ہی سلیکٹرز سے بھی مشاورت کریں گے۔ قومی ٹیسٹ سکواڈ 2 اکتوبر کو ملتان کے مقامی ہوٹل میں رپورٹ کرے گا، انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ بھی 2 اکتوبر کو ملتان پہنچے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور مہمان ٹیم کے ٹریننگ سیشنز 3 اکتوبر سے شروع ہوں گے جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 7 اکتوبر سے ہو گا۔
تبصرے بند ہیں.