اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی آ ئی ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے بیان کے بعد درخواست نمٹا دی
اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آ ئی عمران خان کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے بیان کے بعد درخواست نمٹادی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ ملٹری حراست اور ٹرائل روکنے کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل اور وزارت دفاع کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کے ملٹری ٹرائل کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ایسا کوئی فیصلہ ہوا تو قانونی طریقہ کار اپنایا جائے گا ، اگر ملٹری ٹرائل کا فیصلہ ہوا تو پہلےسول مجسٹریٹ کے پاس درخواست جائے گی۔
بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل کے بیان پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست نمٹا دی۔
تبصرے بند ہیں.