سپیکر قومی اسمبلی کا بڑا حکم ،پروڈکشن آرڈر کے ذریعے آئی جی اسلام آباد کو تمام گرفتار ارکان کو رہا کرنے کا حکم

48

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کا نوٹس لے لیا ۔سپیکر نے پروڈکشن آرڈر کے ذریعے آئی جی اسلام آباد کو تمام گرفتار ارکان کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔

واضح رہے کہ  قومی اسمبلی کے اجلاس میں  ایاز صادق نے کہا کہ کل رات پارلیمنٹ میں جو ہوا اس پر ایکشن لیں گے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ  اس پر ہر صورت سٹینڈ لینا پڑے گا، نہ صرف سارے گیٹس (دروازوں) کی بلکہ ہر جگہ کی ویڈیوز مانگی ہیں تاکہ جس پر ذمہ داری ڈالنا ہے ہم ڈالیں۔

سپیکر کا کہنا تھا کہ اپنے آپ کو بدقسمت سمجھتا ہوں کہ 2014 میں ایک جماعت اور ان کے کزن نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا تو اس کرسی پر تھا، اس لحاظ سے بدقسمت ہوں وہ پہلا حملہ تھا، دوسرا حملہ مولانا صلاح الدین ایوب کے کمرے پر چھاپہ پڑا، وہ بھی ہماری بدقسمتی تھی۔

تبصرے بند ہیں.