افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب،16 افغان طالبان ہلاک

28

راولپنڈی :افغان بارڈر سے طالبان  کی  فائرنگ  پر جوابی کارروائی میں 16 طالبان ہلاک ہوگئے جبکہ   2 ٹینک تباہ ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق  افغان سرحد سے طالبان کی پاکستانی فوجی چوکیوں پر فائرنگ کی گئی۔  جوابی فائرنگ سے اب تک 16 طالبان ہلاک اور 27 زخمی ہوچکے ہیں جبکہ طالبان کے 2 ٹینک بھی تباہ ہوگئے۔

پاک فوج نے افغان طالبان کی ایک بار پھر پاک ، افغان سرحد پر جارحیت کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 16 افغان طالبان کو منطقی انجام تک پہنچا دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق   افغان سائڈ سے 8 اور 9 ستمبر کی شام تک  یہ سلسلہ جاری رہا۔پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے افغان طالبان کے بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کاکہنا  ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بلا اشتعال جارحیت کی گئی جس کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق  7 ستمبر کی صبح سے افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے متصل افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ شروع کی گئی۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر کسی بھی قسم کی بلا اشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر دہشتگرد حملوں میں سہولت کاری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، پاکستان کئی بار عبوری افغان حکام پر زور دے چکا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال روکے۔

تبصرے بند ہیں.