سمندری طوفان اسنیٰ سندھ کی ساحلی پٹی سےدور، بلوچستان کی پٹی سےقریب

78

کراچی:سمندری طوفان   اسنیٰ سندھ کی ساحلی پٹی سےدور جبکہ بلوچستان کی پٹی سےقریب ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان سندھ کی ساحلی پٹی سے مزید دور ہوگیا ہے اور طوفان بحیرہ عرب کےشمال مشرق میں ہے جب کہ طوفان مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے جو کراچی کے جنوب مغرب سے 230 کلو میٹر دور ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی ساحلی پٹی کی جانب بڑھتے ہوئے طوفان کا رخ عمان کی جانب ہوگا جب کہ طوفان کا کسی ساحل سے ٹکرانے کاامکان نہیں اور سمندر میں ہی کمزور ہوکر ختم ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سسٹم بھارتی گجرات اور راجستھان پر اثر انداز ہوگا جب کہ آئندہ 3 سے 4 روز میں یہ سسٹم مشرقی سندھ پر اثر انداز  ہو سکتا ہے۔سمندری طوفان کی وجہ سے کراچی میں وقفے وقفے سے بارش  کاسلسلہ جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.