لاہور:مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے9مئی پرمعافی مانگنےتک مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے9مئی پرمعافی مانگنےتک مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
ان کا کہنا تھا آج کے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ملک میں مؤثر بلدیاتی نظام قائم کرنے کی ضرورت ہے، نواز شریف نے موجودہ بلدیاتی نظام میں اصلاحات کی ہدایت کی ہے، اجلاس میں پارٹی کو مزید منظم کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر احسن اقبال کا کہنا تھا بانی چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں بڑی موج میں ہیں، وہ فائیو سٹار جیل کاٹ رہے ہیں۔نواز شریف کے لندن جانے سے متعلق سوال پر سیکرٹری جنرل ن لیگ کا کہنا تھا نواز شریف کے لندن جانے کا پروگرام حتمی نہیں ہے، نواز شریف اگر لندن جائیں گے تو اپنے چیک اپ کیلئے جائیں گے، نواز شریف لندن گئے تو چیک اپ کرا کے واپس آجائیں گے۔
تبصرے بند ہیں.