غزہ :اسرائیل نے غزہ میں پناہ گزین سکول پر بمباری کی ہے اس میں 17 فلسطینی شہید ہوگئے۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں 2 حملوں میں حماس کے مقامی کمانڈر سمیت 9 افراد کی شہادت کے چند ہی گھنٹوں بعد اسرائیل نے غزہ میں بے گھر افراد کو پناہ دینے والے سکول پر فضائی حملہ کیا جس میں 17 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے الزام لگایا ہے کہ سکول کو حماس کی جانب سے سینٹر کے طور پر جنگجوؤں کو چھپانے اور ہتھیار بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔اسرائیلی فوج کاکہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر تلکرم کے ارد گرد عسکریت پسندوں کے ایک سیل کو نشانہ بنایا ہے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی کاکہنا ہےکہ اس حملے میں 4 افراد مارے گئے تھے اور حماس نے کہا کہ مغربی کنارے میں 2 اسرائیلی حملوں میں 9 جنگجو مارے گئے۔
غزہ کے وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی حملوں میں اب تک 39 ہزار 550 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔
تبصرے بند ہیں.