"خلیل الرحمان کی حرکتوں کا ان کی بیٹی سے کیا لینا دینا؟”، اداکارہ سبینہ فاروق حجاب خلیل کو ٹرول کرنے والے سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں
لاہور:اداکارہ سبینہ فاروق حجاب خلیل کو ٹرول کرنے والے سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں۔ اداکارہ سبینہ فاروق نے خلیل الرحمان قمر کی بیٹی حجاب خلیل کو ٹرول کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔
اداکارہ سبینہ فاروق حجاب خلیل کے دفاع میں سامنے آگئیں اور انہوں نے انسٹاگرام پر سٹوری پوسٹ کی۔
اداکارہ نے لکھا ہم یہ تقریباً روز ہی خود سے اور دوسروں سے پوچھتے ہیں کہ انسانیت نہیں بچی کیا؟ خلیل الرحمان کی حرکتوں کا ان کی بیٹی سے کیا لینا دینا؟۔
سبینہ نے مزید لکھا صارفین حجاب کو کیوں بُلی کررہے ہیں؟ اس سب کا اس کی زندگی پر اثر پڑ سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ برائے مہربانی بچوں کی حرکتوں کو والدین کی اور والدین کی حرکتوں کو بچوں کی عزت اور بے عزتی نہ بنائیں۔
خلیل الرحمان قمر کی بیٹی حجاب خلیل ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں، والد کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد خلیل الرحمان قمر کی بیٹی حجاب خلیل کو سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جارہا ہے۔حجاب کے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے حجاب کی پوسٹ پر منفی تبصرے کرتے ہوئے نامناسب سوال کیے۔سبینہ نے اسی وجہ سے حجاب کے حق میں بات کی ہے۔
تبصرے بند ہیں.