بے وفائی کرنے والے پارٹنرز کو بے نقاب کرنے والے فینکس سکواڈ کے چرچے

84

پیرو:بے وفائی کرنے والے پارٹنرز کو بے نقاب   کرنے والے  فینکس سکواڈ  کے چرچے ہورہے ہیں۔  گزشتہ 20 برس میں فینکس سکواڈ نے پیرو میں  کافی محنت کرکے  بے وفائی کرنے والے پارٹنرز کو بے نقاب کیا ہے۔

اس سکواڈ کا مقصد مرد کی  خواتین کے ساتھ  بے وفائی کو منظر عام پر لانا اور خواتین کی زندگی کو  بچانا ہے۔ اگرچہ فینکس سکواڈ نے شروع میں مردوں کے  حقوق کے لیے بھی کام شروع کیا تھا لیکن بعد میں  اس گروپ میں چونکہ زیادہ تر خواتین تھی اور خواتین کےکیسز تھے اس وجہ سے یہ گروپ خواتین کو انصاف دلانے کے لیے سرگرم ہوگیا۔

اس گروپ کی بانی جیسیکا میلینا کے مطابق گروپ نے گزشتہ چند عشروں میں 10 ہزار سے زیادہ کیسز حل کیے، اس مقصد کےلیے گروپ نے مختلف اقسام کے آلات اور تکنیک کا استعمال کیا جس میں پرانے فیشن کے جاسوسی سے لے کر ڈرون سے نگرانی اور بہت ہی چھوٹے خفیہ کیمروں سے کام لیا گیا۔

ان  کامزید کہنا تھا کہ  میں نے اپنا جاسوسی عملہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا لیکن صرف خواتین پر مشتمل اس لیے رکھا کہ وہ بہتر نتائج دیتی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.