پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش

85

اسلام آباد: پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کر دیاگیا۔

 

احمد وقاص جنجوعہ کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی آفیسر نے موقف اختیار کیا کہ احمد وقاص جنجوعہ سے گرفتاری کے وقت دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ کالعدم تنظیموں سے تعلقات، مزید تفتیش اور ریکوری کیلئے ملزم کا 15 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

 

جس پر عدالت نے ملزم کا 7 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا اور ملزم احمد وقاص جنجوعہ کو دوبارہ 29 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

 

تھانہ سی ڈی میں درج مقدمہ میں احمد وقاص  جنجوعہ کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.