ہیضے کے کیسز میں اضافہ

73

کراچی: کراچی میں  مون سون کے آغاز سے ہی ہیضے  کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے۔ بارشوں میں ہیضے کے کیسز  میں مزید پھیلائو کاخدشہ ہے۔ طبی ماہرین کاکہنا ہےکہ  بارشوں میں ہیضے کے کیسز  میں مزید پھیلائو کاخدشہ ہے۔

طبی ماہرین کے نزدیک ان دنوں  ہسپتال میں زیادہ تر مریض پیٹ کے انفیکشن  کے ساتھ لائے جارہےہیں۔طبی ماہرین کے نزدیک کراچی میں سیوریج ملا پانی  ہیضے  کے پھیلائو کاسبب بن رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی جناح ہسپتال میں
عام پر طور ہیضے کے 70 سے 80 مریض لائے جارہے ہیں ۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو  ہدایت کی ہے کہ  عوام غیر معیاری غذا اور غیر معیاری مشروبات  سے پرہیزکریں۔صاف پانی پئیں، صابن سے ہاتھ دھوئیں اور صفائی کا خیال رکھیں۔

تبصرے بند ہیں.