گرمی کے ستائے لوگوں کے لیے خوشخبری، مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوکر بارش برسائیں گی

240

لاہور، کراچی :گرمی کے ستائے لوگوں کے لیے خوشخبری،  مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوکر بارش برسائیں گی۔پیر سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوکر بارش برسائیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی سمیت سندھ، بلوچستان کی ساحلی پٹی اور پنجاب میں بارش ہوسکتی ہے۔آج سے 27 جولائی کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد اور تربت میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.