ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے انوکھااقدا م، اتر پردیش حکومت نے ڈرائیوروں کو گھر والوں کی تصاویر ڈیش بورڈ پر لگانے کی ہدایت کردی

66

اتر پردیش : بھارتی ریاست اتر پردیش میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے  حکومت نے انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے
ڈرائیوروں کو اہم ہدایت کی ہے۔

کمشنر نے کمرشل اور سرکاری بسوں کے ڈرائیورز کو حادثات میں کمی کیلئے گھر والوں کی تصاویر گاڑی کے ڈیش بورڈ پر لگانے کی ہدایت کی ہے، ڈرائیور جب سپیڈ بڑھائے یا خطرناک ڈرائیونگ کا سوچے تواس  کے دل میں   سب سےپہلے اپنے خاندان کا خیال آئے اورپھر بس میں موجود سواریوں کا بھی سوچے ۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق گھر والوں کی تصاویر ڈیش بورڈ پر لگانے کا خیال ریاست آندھرا پردیش سے لیا گیا ہے جہاں اس سے پہلے اس عمل سے حادثات میں کمی دیکھنے میں آئی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق  اس عمل سے ڈرائیورز کو اپنے گھر والوں کی یاد آتی رہی گی اور وہ ان کی خاطر محفوظ طریقے سے گاڑی چلائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.