ایرانی صدر کا دورہ کراچی، سکیورٹی سخت ، موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہونے کا خدشہ

19

کراچی :ایرانی صدر کے دورہ کراچی کی وجہ سے  شہر بھر میں  سکیورٹی سخت کی گئی ہے۔اس وجہ سے  موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہونے کا خدشہ  بھی ہے۔ ایرانی صدر ابرہیم رئیسی لاہور سے  کراچی   روانہ ہوچکے ہیں ۔ جس کے پیش نظر شہر میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہونے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں بھی آج عام تعطیل ہے، سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ متعدد سڑکوں کو بھی بند کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.