پشاور : خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر اپوزیشن جماعتیں آمنے سامنے آگئی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے جمعیت علمائے اسلام کی مخصوص اقلیتی نشست کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔
مسلم لیگ ن نے جے یو آئی کو ملنے والی مخصوص اقلیتی نشست کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ جے یو آئی اور ن لیگ کے 7، 7 ممبران ہیں، اس لئے مخصوص نشست پر ٹاس ہونا چاہیے۔
تبصرے بند ہیں.