لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ن لیگ کے دو ارکان پنجاب اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ رکن پنجاب اسمبلی ملک وحید اور عظمیٰ کاردار کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے لاہورکےحلقہ پی پی 152 سے ن لیگ کے ایم پی اے ملک وحید کوشوکازنوٹس جاری کیا گیا۔ ملک وحید سے سب انسپکٹر کو دھمکیاں دینے ،زبردستی معافی منگوانے پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔
مخصوص نشست پرن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی عظمٰی کاردار کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ عظمیٰ کاردار کو تھانا ماڈل ٹاؤن میں ایف آئی آر کی تفتیش پر اثر انداز ہونے پر شوکاز دیا گیا۔عظمیٰ کاردار سے ہار چوری ہونے پر جم خانہ کے عملے سے بدسلوکی کے واقعہ کی وضاحت مانگی گئی ہے۔
دونوں ایم پی ایز کو ایک ہفتے میں تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایم پی اے ملک وحید کو روکنے والے سب انسپکٹر نے ملاقات کی۔ مریم نواز نے سب انسپکٹر کی تعریف کی اور ایم پی اے کی جانب سے زبردستی معافی منگوانے پر معذرت بھی کی۔
تبصرے بند ہیں.