اسلام آباد: بجلی صارفین پر81ارب50 کروڑ روپےکا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) کو جمع کرا دی۔
اضافے کی درخواست اکتوبرتادسمبر2023کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے۔ کیپسٹی چارجز کی مد میں75ارب14کروڑ روپے وصولی کی جبکہ نقصانات کی مد میں10ارب 82کروڑروپےوصول کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔
نیپرا اتھارٹی سہی ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر کل سماعت کرے گی۔ حکومتی گائیڈ لائنزکے مطابق سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی ہوگا
نیپرا اتھارٹی سماعت کے بعد سہہ ماہ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔
تبصرے بند ہیں.