لاہور : مسلم لیگ ن 15 جنوری کے بعد ملک بھر میں انتخابی جلسے کرے گی۔ 15 جنوری کے بعد الیکشن سے قبل 30 سے زائد جلسے منعقد کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے جنوری کے تیسرے ہفتے سے 6فروری تک ملک بھر میں انتخابی جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔نوازشریف ملک بھر سے 14جبکہ شہبازشریف 18جلسوں سے خطاب کریں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نوازشریف، حمزہ شہبازشریف بھی انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔انتخابی جلسے لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور،گوجرانوالہ، راولپنڈی، کراچی سمیت 27اضلاع میں کئے جائیں گے۔ انتخابی جلسوں سے متعلق حکمت عملی کو حتمی شکل جنوری کے دوسرے ہفتے تک دیدی جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.