اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ ملک کے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ کی سست روی کی شکایات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
پی ٹی اے کی جانب سےاعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق ملک بھر میں انٹرنیٹ تک رسائی کی مجموعی صورت حال نارمل ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹیکے جاری کردہ علامیے کے مطابق پاکستان بھر میں اتوار کو فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس کی سروس کئی گھنٹے متاثر رہی جس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس کی سروسزاتوار کو رات گئے تک متاثر رہیں.سوشل میڈیا سائٹس کی سروسز متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا، انٹرنیٹ آبزرویٹری کے مطابق پاکستان میں بالخصوص فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس کی سروسز متاثر رہیں. صارفین سوشل میڈیا پر سروسز متاثر ہونے کی شکایت کر تے رہے۔
تبصرے بند ہیں.