پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کی نظر بندی، وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری

70

کراچی:  سندھ ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کی نظر بندی پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 دسمبر تک سماعت ملتوی کر دی۔

 

سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ۔ تحریک انصاف رہنما کی نظر بندی کیخلاف درخواست  میں کہنا تھا کہ فردوس شمیم نقوی کی عمر 68 سال ہے اور وہ کینسر کے مریض میں مبتلا رہے ہیں۔نظربندی کی مدت ایک ماہ ہوتی ہے لیکن درخواست گزار کے شوہر 6 ماہ سے جیل میں ہیں۔

 

ایڈووکیٹ حسنین نے عدالت میں فردوس شمیم نقوی  کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ  عدالت میں  کہا کہ لیکن کوئی بتانے کیلئے تیار نہیں کہ فردوس شمیم نقوی کے خلاف کتنے مقدمات ہیں۔

 

بعد ازاں عدالت نے  20 دسمبر تک سماعت ملتوی کردی اور  وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تبصرے بند ہیں.