لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کیخلاف توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں 26 کارکنان کو بری کر دیا ۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج عبہر گل خان نے فیصلہ سنایا کہا کہ پراسیکیوشن ملزمان کیخلاف الزامات ثابت نہیں کر سکی۔
فہرست میں محمد نسیم حیدر ہزاروی، عابد حسین شاہد ہمایوں ، حمد سعید ،محمد منیر ٫محم، فہیم٫ ریاض علی ،ظہور احمد ، طاہر بلوچ ،صابر حسین اورظفر حسین سمیت 26 ملزمان شامل ہیں ۔
ملزمان کی جانب سے اسری چودہری، ملک سلیم اور ایس کے حیات ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔
ملزمان کیخلاف تھانہ چونگ میں 2021 میں مقدمہ درج ہوا تھا ۔ تحریک لبیک کے کارکنان کیخلاف توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام تھا۔
تبصرے بند ہیں.