دبئی: پاکستان کو پولیو کے خاتمے کی کوششوں کے حوالے سے اہم کامیابی مل گئی،پاکستان نے اسلامی ڈویلپمنٹ بینک سے سو ملین ڈالر کی معاونت حاصل کر لی۔
دبئی میں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نےCOP28 میں پولیو سے متعلق فورم سے خطاب کیا۔انہوں نے پولیو کے خاتمے میں اہم پیش رفت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے بتایا کہ اسلامی ڈویلپمنٹ بینک نے موذی مرض کے خاتمے کیلئے سو ملین ڈالر کی امداد فراہم کر دی ہے۔
Federal Health Minister, @DrNadeemjan, addressed the “Reaching the Last Mile” forum related to Polio in @COP28_UAE. He highlighted significant strides in polio eradication, support of $100 million has been obtained from the @isdb_group, which is a major accomplishment.#COP28 pic.twitter.com/LlbKy6QYHy
— Ministry of National Health Services, Pakistan (@nhsrcofficial) December 4, 2023
دوسری جانب وزیرصحت نے دبئی میں کوپ۔ 28 کانفرنس کے موقع پر بل گیٹس سے ملاقات کی اور پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر ندیم جان نے بل گیٹس کوپاکستان میں جاری پولیو ویکسینیشن مہم کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے، پاکستان پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہا ہے، اس ضمن میں بچوں تک ویکسین کی 100 فیصد رسائی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
اسلامی ڈویلپمنٹ بینک،یواےای اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ پولیو کےخاتمے کیلئے دی جانے والی گرانٹ ذمہ داری سے خرچ کر رہے ہیں۔ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔
–@DrNadeemjan expressed deep gratitude to the @isdb_group, the UAE 🇦🇪, and the Bill and Melinda Gates Foundation for their pivotal support in the fight against polio. The Minister reaffirmed his unwavering commitment to eradicating polio in Pakistan 🇵🇰#COP28 #COP28UAE pic.twitter.com/VFrqtFishp
— Ministry of National Health Services, Pakistan (@nhsrcofficial) December 4, 2023
تبصرے بند ہیں.