مٹھی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کے بعد اب ہمیں کوئی اور سلیکٹو قبول نہیں ہے۔ عوام بند کمرے میں منصوبے بنانے والوں کو جواب دیں گے۔
تھر پارکر میں ایک جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا جو لوگ ابھی سے بند کمرے میں منصوبے بنا رہے ہیں اور اپنی مرضی کے الیکشن نتائج مرتب کروا رہے ہیں انھیں عوام آٹھ فروری کو جواب دیں گے۔ہمیں اب آگے کوئی سلیکٹو راج قبول نہیں ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام جب آٹھ فروری کو الیکشن کے لیے نکلیں گے تو ان کے سامنے دو تین جماعتیں ہوں گی۔
ان کا ذو معنی انداز میں کا کہنا تھا ’ہمارے دوست بھی لڑ رہے ہیں کہ لیکن اگر وہ سمجھتے ہیں کہ وہ تحریکِ انصاف کو نقل کر کے الیکشن جیت سکتے ہیں تو عوام انہیں آٹھ فروری کو جواب دیں گے۔ عوام انشان اللہ مہنگائی لیگ کو ہرائیں گے۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ’عوام بینظیر کی پیپلز پارٹی کو جتوائیں گے اگر زردای کی محنت سے چند مہنیوں کے لیے ان کا وزیر اعظم بنا سکتا ہے تو اس دفعہ جیالا ہی وزیر اعلی ہو گا اور وزیر اعظم بھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم اور پاکستانی عوام پرانی اور روایتی سیاست کو رد کریں ان سیاستدانوں کو رد کر کے تیر کو جتوائیں گے۔
تبصرے بند ہیں.