مال گاڑی حادثے کا شکار، ریلوے کا نظام درہم برہم

67

 

 

گوجرہ:کراچی سے لاہور جانے والیکائلے سے بھری مال گاڑی ٹوبہ روڈ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔مال گاڑی کی ایک بوگی پٹری سے اترگئی۔

 

ریلوے ذرائع کے مطابقمال گاڑی کی بوگی پٹری سے اترنے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت میں خلل پیدا ہوگیا۔

 

ریلوے ذرائع کا کہنا ہےکہ مختلف اسٹیشنوں پر رحمان بابا، قراقرم ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو بھی روک لیا گیا ہے۔

 

ریلوے حکام کے مطابق بحالی کا کام شروع کردیا گیا اور جلد ٹریک بحال کردیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.