اٹک: سائفر کیس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئر مین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع کر دی۔
اٹک جیل میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔عمران خان کی جانب سے ان کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر اور عمیر نیازی عدالت کے روبرو پیش ہوئےجبکہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ٹیم بھی سماعت میں موجود تھی۔
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کیا گیا جہاں عدالتی عملے نے ان کی حاضری لگائی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے ایف آئی اے کو چالان جمع کرانے کی ہدایت کر دی
تبصرے بند ہیں.