سعودی عرب 2024 میں  عالمی  یوم ماحولیات کی میزبانی کرے گا 

67

 

ریاض: سعودی عرب ورلڈ انوائرمنٹ ڈے کی میزبانی کرے گا۔سعودی عرب 2024 میں عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی کرے گا۔ اقوام متحدہ کے ماحولیات پروگرام نے کہا کہ سعودی عرب 2024 میں عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی کرے گا۔اس  بارے میں نیروبی میں  بارہ ستمبر کو ہونے والی میٹنگ میں اعلان کیاگیا تھا۔ عالمی یوم ماحولیات  ہر سال پانچ جون کو منایاجاتا ہے،یہ دن ہر سال وقت کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے دنیا بھر میں بھرپور انداز سے منایاجاتا ہے۔ گزشتہ پانچ دہائیوں میں یہ دن ماحولیاتی آگاہی کے لیے سب سے بڑے عالمی پلیٹ فارم میں سے ایک بن گیا ہے۔

 

 

سعودی عرب کی وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت  کاکہنا ہے کہ  اقوام متحدہ کا حالیہ اعلان کرہ ارض کے تحفظ اور ماحولیاتی بیداری بڑھانے میں مملکت کے کردار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔عالمی یوم ماحولیات 2024 زمین کی بحالی، صحرائی اور خشک سالی سے بچنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔

 

 

یو این ای پی  ایگزیکٹو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن کاکہنا ہےکہ ہم سعودی عرب کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ان کوخوش آمدید کہتے ہیں۔2024 میں زمین کی بحالی اور خشک سالی سے بچنے پر فوکس کیاجائے گا۔سعودی عرب ایسی پالیسیوں اور اقدامات میں فوری عالمی سرمایہ کاری کی ضرورت کو اجاگر کرے گا جو پائیدار مستقبل کے لیے فطرت کی حفاظت اور بحالی کریں۔

 

 

سعودی عرب نے مقامی اور عالمی سطح پر ماحولیات کے تحفظ کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں۔ قومی ماحولیات کی حکمت عملی اور نئے ماحولیاتی قوانین  میں ترامیم کی جارہی ہے۔

سعودی عرب میں نیشنل انوائرنمنٹ ویک  بھی منایاجاتا ہے تاکہ ماحول کو صاف رکھنے  کےلیے ایک ماحولیاتی فنڈ قائم کیا ہے جس کا مقصد پائیداری کو فروغ دینا اور ماحولیات کا تحفظ کرنا ہے۔ماحولیات کا عالمی دن دنیا بھر میں ماحولیات کے بارے میں آگاہی اور عمل کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی اہم کڑی ہے۔ 1973 سے ہر سال منعقد ہونے والا یہ دن پائیدار ترقی کے اہداف کے ماحولیاتی جہتوں میں پیشرفت کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بھی بن گیا ہے۔اس حوالے سے150 سے زائد ممالک  ماحول کا عالمی دن مناتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.