190 ملین پاؤنڈ کیس، علی زیدی اور فیصل واوڈا نیب میں طلب

68

 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین و دیگر کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات کے لیےقومی احتساب بیورو  (نیب) نے سابق وزراء فیصل واوڈا اور علی زیدی کو طلب کرلیا۔

 

نیب  اسلام آباد نے فیصل واوڈا کو آج اور علی زیدی کو 14 ستمبر کو طلب کیا ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزراء خالد مقبول صدیقی اور فروغ نسیم کو بھی 14 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔

 

نیب ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزراء کو تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے لیے ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.