پنجاب حکومت کا عوام کو بڑا ریلیف، مفت سفری سہولت کی منظوری

55

 

 

 

لاہور:  نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے معذوروں، بزرگوں اور طلبا و طالبات کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا۔ نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے میٹرو بس ، اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کی منظوری دے دی۔

 

نگران وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان میں پنجاب کابینہ کے منعقد ہونے والے 25ویں اجلاس میں فری سفری سہولت کی منظوری دے دی گئی ہے۔

 

اس حوالے سے صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ معذور افراد،بزرگ اور طلبا و طالبات اب میٹروبس سروس اوراورنج لائن میٹروٹرین پر مفت سفر کرسکیں گے.

 

انہوں نے کہا کہ  پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے لئے اس طرح کے اقدامات جاری رکھے گی۔

 

نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں فری سفری سہولیات شہریوں کی مشکلات میں کمی کا باعث بنے گی۔

تبصرے بند ہیں.