لاہور: پی سی بی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے میچز کے شیڈول میں تبدیلی پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ نئے شيڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت کا میچ15 کی بجائے 14 اکتوبر کو ہوگا۔پاکستان کے میچز ری شیڈول ہونے کے معاملے پر پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی درخواست پر جواب دے دیا جبکہ آئی سی سی اور پی سی بی کے درمیان نئے شیڈول پر اتفاق بھی ہوگیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ شیڈول کی تبدیلی میں صرف تاریخیں تبدیل ہوئی ہیں وینیوز وہی رہیں گے۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کے ردو بدل کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو اپنا فیڈ بیک دے دیاہے۔ پی سی بی آئی سی سی کے نئے مجوزہ شیڈول پر رضامند ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے میچز وینیوز اور حریف ٹیموں میں کوئی فرق نہیں صرف تاریخوں میں ردو بدل کیا گیا ہے۔ پاکستان سری لنکا کا میچ 12 کی بجائے 10 اکتوبر کو حیدر آباد میں ہو گا اور پاکستان بھارت میچ 15 کی بجائے 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.