جناح ہاؤس حملہ، ٹک ٹاکر ملک منیب کو 9 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

100

 

لاہور : جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ  گھیرا ؤ کیس میں گرفتار  ٹک ٹاکر ملک منیب علی خان  کو 9 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

 

پولیس نے ٹک ٹاکر  ملک منیب علی خان کو  انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا ۔ پولیس نے ملک منیب علی خان کو چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیا ۔تفتیشی افسر نے ملزم کی  شناخت پریڈ کی استدعا کی ۔

 

عدالت نے شناخت پریڈ کیلئے ملزم ملک منیب علی خان کو 9 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔ عدالت نے شناخت پریڈ مکمل کرکے 5 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ۔انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی ۔ملزم کیخلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ درج  ہے۔

تبصرے بند ہیں.